ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / 13 لاکھ رشوت کی ہو م ڈیلیوری : ڈی ایس پی گھر میں 3 لاکھ رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار

13 لاکھ رشوت کی ہو م ڈیلیوری : ڈی ایس پی گھر میں 3 لاکھ رشوت لیتے رنگے ہاتھ گرفتار

Wed, 06 Jan 2021 23:09:58    S.O. News Service

الور، 6جنوری (ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) جے پور اے سی بی کی خصوصی ٹیم نے الور میں پولیس ڈی ایس پی صفات خان اور ڈرائیور اسلم کو مبینہ طور پر 13 لاکھ روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتارکرلیا گیاہے۔ اے سی بی نے دونوں کو ڈی ایس پی کی NEB رہائش گاہ سے گرفتار کیا ہے ، ڈی ایس پی نے رشید خان نامی شخص سے 13 الگ الگ پولیس معاملات میں امداد فراہمی کیلئے 13 لاکھ روپے رشوت طلب کی تھی۔

راشدخان نے جے پور میں اے سی بی کے دفتر میں یہ کام کیا، تفتیش کے بعد اے سی بی نے ڈی ایس پی کو ٹریپ کرنے کا منصوبہ بنایا۔بدھ کے روز شکایت کنندہ راشد ڈرائیور اسلم کے ساتھ پہلی قسط کے طور پر ڈی ایس پی کو 3 لاکھ روپے ادا کرنے ان کی NEB رہائش گاہ پہنچا۔ وہاں اسلم نے رقم لے کر ڈی ایس پی کو دی، ڈی ایس پی نے وہاں ایک باکس میں روپیہ ڈال دیا۔ پھر پہلے سے تیار ACB ٹیم نے دبش دے دی ،اے سی بی کو دیکھ کر ڈی ایس پی بھاگ کر تین منزلہ مکان کی چھت پر گیا اور وہاں پڑوسی کی چھت پر چھلانگ لگا دی، تاہم پہلے سے تیار ACB نے ڈی ایس پی اور ڈرائیور اسلم کو گرفتار کرلیا۔5 جنوری کو تجارا کے رہائشی جے پور ہیڈ کوارٹر آئے اور شکایت کی کہ میرے فیملی کیخلاف مخالف گروہ نے کئی مقدمات درج کیے ہیں۔

محکمہ پولیس میں ڈرائیور اسلم کے ذریعہ الور ڈی ایس پی صفات خان ، تھانہ انچارج ظہیر عباس اور ڈی ایس ٹی انچارج الور سے 13 روپیوں کی رشوت طلب کی گئی ہے، اس کے عوض میں وہ گرفتاری سے محفوظ رہیں گے ۔بدھ کی صبح ڈی ایس پی نے کانسٹیبل ڈرائیور کے ذریعہ شکایت کنندہ سے اپنی ذاتی رہائش گاہ پر رشوت لی۔ 5 منٹ بعد اے سی بی کی ٹیم گھر میں داخل ہوئی۔ جیسے ہی ڈی ایس پی کی موجودگی کا یقین ہوا، وہ اپنے گھر کی تیسری منزل پر گیا اور پڑوسی کی چھت پرچھلانگ رلگا کر بھانے کی کوشش کرنے لگا ، لیکن اسی وقت ACB ٹیم پڑوسی کے گھر پہنچی اور اسے پکڑ لیا۔محکمہ جاتی کاروائی کی جارہی ہے۔


Share: